نئے نظام کے تحت جلوسوں اورمجالس کادس سالہ سیکیورٹی ریکارڈمکمل طور پرڈیجیٹلائز کر دیا گیا
جلوس کے آغاز سے اختتام تک مرکزی کنٹرول روم کوریئل ٹائم مانیٹرنگ کی سہولت حاصل ہو گی
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں پہلی بارآرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی ) کی مدد سے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات اے آئی کی مدد سے تشکیل دیدئیے گئے ہیں،اس نئے نظام کے تحت حساس جلوسوں اورمجالس کادس سالہ سیکیورٹی ریکارڈمکمل طور پرڈیجیٹلائز کر دیا گیا۔حکام کے مطابق اسپیشل برانچ اورضلعی انتظامیہ کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کردیاگیاہے تاکہ تمام سیکیورٹی معلومات ایک مرکزی نظام کے ذریعے دستیاب ہوں۔پولیس ذرائع کاکہنا ہیکہ محرم سیکیورٹی کیلئے اے آئی بیسڈ پیشگی وارننگ سسٹم بھی فعال کردیاگیا ہے،جو ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کرے گا۔دس سالہ واقعاتی ریکارڈکی بنیاد پر حساس جلوسوں کی نئی سیکیورٹی گریڈنگ کی گئی ہے،جبکہ سیکیورٹی تعیناتیوں کے فیصلے بھی ڈیٹا کی بنیاد پرکئے
جارہے ہیں۔حکام کے مطابق جلوس کے آغاز سے اختتام تک مرکزی کنٹرول روم کوریئل ٹائم مانیٹرنگ کی سہولت حاصل ہوگی،جس کے ذریعے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے گی۔