ہر کمیونٹی کی خوشی، امن پولیس کی ذمہ داری : فیصل کامران

بلا تفریق تمام شہریوں اقلیتوں کی حفاظت کے لیے الرٹ ہے:ڈی آئی جی 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا ہے کہ ہر کمیونٹی کی خوشی، امن اور آزادی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ پولیس بلا تفریق تمام شہریوں اقلیتوں کی حفاظت کے لیے الرٹ ہے۔شہر بھر کے گرجا گھروں پر 2ہزار 65 اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں. ان خیالات کااظہارانہوں نے شہر بھر کے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے کیا.فیصل کامران نے یوحنا آباد، گوالمنڈی، ریگل چوک، ہائی کورٹ نولکھا اورکینٹ میں چرچوں پر سیکیورٹی انتظامات دیکھے.انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اورگرجا گھروں کے اطراف مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی.ڈی آئی جی آپریشنز نے گرجا گھروں کے منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کے اطراف گشت، سی سی ٹی وی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔اقلیتوں کے تحفظ کے لیے افسران اتوار کے روز بھی خود نگرانی کر رہے ہیں