مزید بارشوں کے پیش نظر واساعملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور (کرائم رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد نے لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کر دی ۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی نے ہیڈ آفس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا پری مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں اور تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے۔