لاہور (کرائم رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز گورنر ہا ئوس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والی 2طالبات صبا ستار اور فاطمہ رجب کو دو،دو لاکھ روپے کے انعامی چیک دئیے۔ گورنر پنجاب نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہماری بیٹیاں تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں،علم حاصل کرنے کا مقصد انسانیت کی خدمت ہونا چاہئے۔