63 مختلف خصوصیات والی اربوں روپے مالیت کی دنیا کی سب سے انوکھی گھڑی

لاہور(نیٹ نیوز )گھڑی سازی کی دنیا میں وقت بتانے کے علاوہ موجود دیگر تمام اضافی خصوصیات (جیسے الارم، اسٹاپ واچ یا تاریخ وغیرہ) کو ’کامپلیکیشن‘ (پیچیدگی) کہا جاتا ہے۔سوئس کمپنی ’واشیرون کانسٹینٹن‘ نے ’برکلے گرینڈ کامپلیکیشن‘ نامی ایک ایسی پاکٹ واچ تیار کی ہے جس میں ریکارڈ 63 اضافی خصوصیات موجود ہیں، جو اسے دنیا کی تاریخ کی سب سے پیچیدہ گھڑی بناتی ہیںاس انوکھے پروجیکٹ کا آغاز سال 2015 میں اس وقت ہوا جب ایک گمنام امیر کبیر خریدار نے کمپنی کو ایک خاص گھڑی بنانے کا آرڈر دیا جس میں عبرانی کیلنڈر اور بیک وقت کئی ایونٹس کا وقت ناپنے والی اسٹاپ واچ جیسی انوکھی شرطیں شامل تھیں۔گھڑی سازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نظریاتی طور پر اتنی زیادہ خصوصیات والی گھڑی بنانا ممکن تو تھا لیکن اس کا سائز کسی فٹ بال جتنا بڑا ہو جاتا۔