اتنا کمزور نہیں ہراسانی کے الزام پر خودکشی کر لوں: ارسلان بٹ

 یقینا ایسے الزامات کسی بھی شخص کے کیریئر پر اثر ڈال سکتے ہیں:ماڈل و اداکار
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور ماڈل ارسلان بٹ کا کہنا ہے کہ میں اتنا کمزور نہیں کہ ساتھی اداکارہ کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے بعد خودکشی کر لوں۔ارسلان بٹ چند ماہ قبل اس وقت خبروں کی زینت بنے جب اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے ان پر ہراسانی اور تھرسٹ ٹریپنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔بعدازاں ارسلان بٹ کی طرف سے قانونی کارروائی کے بعد مامیا شاہ جعفر نے اپنے الزامات واپس لے لیے تھے۔حال ہی میں ارسلان بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقینا ایسے الزامات کسی بھی شخص کے کیریئر پر اثر ڈال سکتے ہیں، میں اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہوں، مگر میں اتنا کمزور نہیں کہ ان کے سبب خودکشی کر لوں، بلکہ میں اس کا سامنا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے اور آج تک کسی نے میرے کردار پر انگلی نہیں اٹھائی۔معاملے سے نمٹنے کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ میں اس صورتِ حال کا سامنا صبر، صبر اور صرف صبر کے ساتھ کر رہا ہوں اور قانونی راستہ اختیار کیا ہے، میرے پاس اس شخص کو خاموش کرانے کے ہزار طریقے ہیں، لیکن میں نے قانون کا راستہ چننے کا فیصلہ کیا ہے۔