پنجاب بھر سے 36 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم بے دخل

 ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 614 مرد، 7234 خواتین، 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور اب تک پنجاب بھر سے 36 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افرادبے دخل کئے گئے ہیں جن میں14 ہزار 614 مرد، 7234 خواتین، 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 36 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 504 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 614 مرد، 7234 خواتین، 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں