نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی صنعت و پیداوار کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ
فیصلہ وزارتِ صنعت یا ای پی زیڈ اے کا نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ ہے
نئی آٹو پالیسی سے ایسا لگتا ہے ہمارے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے، نمائندہ آٹو پارٹس انڈسٹری
اسلام آباد(آن لائن)سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی صنعت و پیداوار کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ قائمہ کمیٹی کو نئے ایکسپورٹ پروسسینگ زونز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز  کے قیام پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملک میں نئے ای پی ذی ذونز کے قیام کا عمل فی الحال روک دیا گیا، ٹیرف ایریا کو برآمدی کوٹہ ختم کرنے کی تجویز ایف بی آر کو بھجوا رہے ہیں،برآمدی کوٹہ ختم کرنے کا منصوبہ ستمبر 2026 تک نافذ کیے جانے کی تجویز ہے۔وزارت صنعت حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزارتِ صنعت یا ای پی زیڈ اے کا نہیں ہے، یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مذاکرات کے تحت فیصلہ کیا گیا