ویزے کے ہولڈر کو حج سیزن میں یکم ذی القعدہ سے 13 تک مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوگی
ویزے کا اجرا نسک پورٹل پر رجسٹرڈ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے سروسز پیکیج لینے سے مشروط ہوگا
ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے ملٹی پل عمرہ ویزہ متعارف کرا دیا، ویزہ اجرا کی تاریخ سے 365 دن کے لئے ہوگا جبکہ قیام کی انتہائی حد 90 روز ہوگی ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے ملٹی پل عمرہ ویزہ ضیوف الرحمان خدمت پروگرام اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے جس کا مقصد زائرین کی آمد کو آسان اور خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ملٹی پل عمرہ ویزے کے ضوابط کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس ویزے کے ہولڈر کو حج سیزن میں یکم ذی القعدہ سے 13 ذی الحجہ تک مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوگی