صارفین کو مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا، فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر ہوں گے
صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی‘مشاورتی کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی)پاور ڈویژن صنعتی صارفین کیلئے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا، فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی، پیک ڈیمانڈ کم ہونے سے بجلی نظام پر دبا ئوکم ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ سستی بجلی سے صنعتی پیداوار اور مسابقت بڑھنے کی توقع ہے۔پاور ڈویژن نے مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے، صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی، ملٹی ٹیرف ٹی او یو پر پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس آج ہوگی۔ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر اصلاحات سے طویل مدتی معاشی ترقی میں مدد متوقع ہے، نیا ٹیرف نظام توانائی بچت کے فروغ میں مددگار ہوگا۔