آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3172 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالرز مہنگا ہو کر 3424 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت، بین الاقوامی طلب اور معاشی بے یقینی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔