لاہور (خصوصی رپورٹ)علی الصبح ٹولنٹن مارکیٹ میں بڑا کریک ڈاو?ن کے دوران 2ہزار 270 کلو بیمارمرغیاں تلف کر دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ناکہ بندی کر کے 89ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، تفصیلات کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں 25 میٹ گودام اور سپلائرز کی چیکنگ کر کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 کو جرمانے عائد کیے گئے، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر جرمانے عائد، مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔