لاہور میں حالیہ بارشوں کے بعد واسا (واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کی مقدار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں اوسطاً 81.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کی تفصیل علاقہ وار:
رپورٹ کے مطابق چند علاقوں میں انتہائی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی:
تاجپورہ: 110 ملی میٹر
لاہور ایئرپورٹ کے اطراف: 109 ملی میٹر
چوک ناخدا: 98 ملی میٹر
اپر مال: 97 ملی میٹر
پانی والا تالاب: 99 ملی میٹر
لکشمی چوک: 94 ملی میٹر
مغلپورہ: 86 ملی میٹر
فرخ آباد: 86 ملی میٹر
نشتر ٹاؤن: 71 ملی میٹر
قرطبہ چوک: 71 ملی میٹر
گلشن راوی: 77 ملی میٹر
سمن آباد: 74 ملی میٹر
اقبال ٹاؤن: 61 ملی میٹر
جیل روڈ: 70 ملی میٹر
ہیڈ آفس گلبرگ: 59 ملی میٹر
جوہر ٹاؤن: 35 ملی میٹر
واسا کی تیاری اور نکاسی آب کا عمل
واسا حکام کے مطابق نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے مشینری کو فوری متحرک کیا گیا جبکہ ڈرینیج اسٹیشنز پر عملہ 24 گھنٹے تعینات رہا۔ متعدد مقامات پر پانی کی بروقت نکاسی کے باعث ٹریفک روانی بحال رہی۔
شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں اور کمزور عمارتوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا واسا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔