خاتون خزانے کی تلاش میںبہاولپور پہنچ گئی، مزار کے احاطے میں کھدائی پر گرفتار

دربار بابا غلام نبی انتظامیہ کا قبر کی بے حرمتی کاالزام،یہاں خزانہ دفن ،اپنے علم کے مطابق پہنچی ،ملزمہ کادعویٰ
بہاولپور(آئی این پی)کراچی کی خاتون خزانے کی تلاش میں بہاولپور  کے نواحی علاقہ پہنچ گئی، پولیس نے مزار کے احاطے میں کھدائی کرنے پر خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق خزانے کی تلاش میں کراچی سے بہاولپور جانے والی خاتون نے شہر کے نواح میں واقع دربار سے ملحقہ جگہ پر کھدائی کردی۔بابا غلام نبی کے دربار کی انتظامیہ نے خاتون پر بزرگ کی قبر کی بے حرمتی کاالزام عائد کردیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں خزانہ مدفن ہے اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی ہوں۔