پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، میزبان اور گلوکار آغا علی نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شادی سے متعلق سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور اگر یہ کامیاب ہو تو اس سے بہتر کوئی رشتہ نہیں۔ تاہم، بعض اوقات دو لوگ ایک ساتھ زیادہ دیر تک نہیں چل پاتے، ایسی صورت میں انسان کو آگے بڑھنے کا حق حاصل ہے۔آغا علی نے مزید کہا کہ فی الحال وہ دوبارہ شادی کا ارادہ نہیں رکھتے، لیکن مستقبل میں دوبارہ شادی ضرور کریں گے۔ ان کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھ رہنے والا ساتھی مرد اور عورت دونوں کے لیے اہم ہے اور شادی ایک فطری اور حتمی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے تو اپنے مداحوں کو خود آگاہ کریں گے۔
آغا علی، سینئر اداکار آغا سکندر کے صاحبزادے ہیں اور انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں ’تمہارے ہیں‘، ’میرے بے وفا‘، ’ہلکی سی خلش‘ اور ’عشق وے‘ شامل ہیں۔ حال ہی میں وہ سکندر کے منفی کردار میں بھی خاصے پسند کیے گئے۔شوبز میں متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ آغا علی سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 11 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔آغا علی اور حنا الطاف کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی، تاہم 2022 میں ان کی علیحدگی کی افواہیں منظر عام پر آئیں اور 2024 میں آغا علی نے خود طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔