واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں جعلی شناخت کے ذریعے ایئرلائنز کو دھوکہ دینے اور سینکڑوں مفت فضائی سفر کرنے والا شحض گرفتار کرلیا گیا ۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ کینیڈا کے شہری ڈیلاس پوکورنک پر الزام ہے کہ انھوں نے پائلٹ اور فضائی میزبان کا روپ دھارا اور مبینہ طور پر چار سال تک سینکڑوں بار مفت فضائی سفر کیا۔استغاثہ کا الزام ہے کہ ٹورنٹو کے رہائشی 33 سالہ ڈیلاس پوکورنک نے ایسی شناختی دستاویزات جعلی طور پر تیار کیں جو صرف ملازمین کو دی جاتی ہیں اور پھر ان دستاویزات کو استعمال کرتے ہوئے امریکی فضائی کمپنیوں کے جہازوں میں مفت سفر کیا