اسلام آباد (آئی این پی )آسمان میں 6 سیاروں کی قطار یعنی سیاروں کی پریڈ نظر آنے کا امکان ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیاروں کی پریڈ جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہوگی، سیاروں کی یہ پریڈ فروری کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطار کی صورت میں ظاہر ہوں گے، تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے جبکہ نیپچون اور یورینس سیارے دوربین یا ٹیلی سکوپ سے نظر آسکیں گے، سیارے دیکھنے کا وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔۔۔