وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رواں ماہ کے آخر میں جلسہ

 جلسے کی تاریخ کا اعلان 5 دن قبل کروں گا ، خود میزبانی کرونگا :گنڈاپور کا اعلان 
پشاور(خصوصی رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلسے سے پانچ روز قبل کیا جائے گا، ہم آزادی کی تحریک میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہوگا، بانی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ سیلاب کو دیکھتے ہوئے جلسہ کریں، جلسے کی تاریخ کا اعلان 5 دن قبل کروں گا اور میں خود جلسے کی میزبانی کروں گا۔