نئے تعلیمی سال سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس بھی شامل
لاہور (آئی این پی )پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا۔میٹرک کے مضامین میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس بھی شامل کر لیے گئے۔نئے تعلیمی سال سے یہ نئے گروپس بھی پڑھائے جائیں گے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر نے کہاکہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے سکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ میٹرک امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے۔ طالب علم نویں جماعت کے آغاز میں مضامین کے گروپ کا انتخاب کریں گے۔