لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے شہر کی مصروف مارکیٹوں کا دورہ کیا ،اہم اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید نے انارکلی بازار، ھال روڈ اور شاہ عالم مارکیٹ کا دورہ کیا۔مارکیٹوں کے صدور اور دیگر عہدیداران نے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید سے ملاقات کی ،پارکنگ اور دیگر ٹریفک کے مسائل سے آگاہ کیا ۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ پارکنگ پلازوں اور منظور شدہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کروائیں تاکہ ٹریفک کا فلو برقرار رہے۔