ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین، اہلخانہ سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں  ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، مرحوم کانسٹیبل نسیم حیات اورسینٹری ورکر فیاض حسین کی مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ڈرائیور کانسٹیبل رمضان علی کی درخواست پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ریلیف کا حکم دیا۔غازی کانسٹیبل محمد عرفان اور غازی کانسٹیبل محمد نوید خانکی درخواستوں پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔تین انسپکٹرز یٰسین تبسم، وسیم ظفر اور محمد اکرم کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی  احکامات جاری کئے۔