لاہور(کرائم رپورٹر ) کاہنہ پولیس نے زمین کی تنازع پر خاتون کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم فرخ کو کاہنہ سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ۔ ملزم اور مقتولہ منور بی بی کے مابین حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں زمین کا تنازع تھا،ملزم نے رات کے وقت دیگر 3 ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا اور واقعہ کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے کاہنہ کے علاقے میں روپوش ہوگیا تھا۔