صدر ٹرمپ عالمی امن کے لیے امید کی کرن ہیں:محسن نقوی

صدر ٹرمپ عالمی امن کے لیے امید کی کرن ہیں:محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب عالمی امن اور تنازعات کے حل میں حوصلہ افزا ہے اور پاکستان کے لیے امید کا پیغام ہے۔ وزیر داخلہ نے کانگریس مین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور صدر ٹرمپ کے دور میں ان تعلقات میں نئی جہت آئے گی۔ملاقاتوں کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔