غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا مصر اور مریکا کی جنگ بندی کی کاوش امید کی کرن ہے، اسحاق ڈار

غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا مصر اور مریکا کی جنگ بندی کی کاوش امید کی کرن ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور اس کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران نے نہ صرف فلسطینیوں کی زندگیوں کو تباہ کیا بلکہ وہاں عورتوں، بچوں سمیت 48 ہزار معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول، عبادت گاہیں، مکانات اور تجارتی مراکز بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مصر اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں ایک امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہیں، اور ان کی یہ کوششیں غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل نے اس بحران پر فوری اقدامات کیے ہیں اور خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا تاکہ فلسطین کی صورتحال پر عالمی سطح پر ردعمل بڑھایا جا سکے۔نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال مسلم دنیا سے فوری ردعمل کی طلب گار ہے، اور دنیا کو اس بحران کے حل کے لیے یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔