لاہور میں موسم خشک اور سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ صبح کے وقت سورج کی کرنوں نے سردی کے اثرات کو کم کیا، اور شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب، شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور خراب ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق، لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 169 ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح:
امریکی قونصلیٹ کے اطراف: 297
عسکری ٹین: 223
فیز 8، ڈی ایچ اے: 199
یہ صورتحال صحت کے لیے نقصان دہ سمجھی جاتی ہے، خاص طور پر حساس افراد کے لیے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔