ترمیمی ایکٹ کیخلاف احتجاج: سندھ حکومت واساتذہ تنظیم میں ڈیڈ لاک برقرار

جامعات میں پانچویں روز بھی تدریسی عمل معطل رہا،لاکھوں طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا
کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت اور فپواسا کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث 5 روز سے جامعات میں تدریس کا عمل معطل ہے۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی سرکاری جامعات میں لاکھوں طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔اساتذہ کی جانب سے 17سے زائد سرکاری جامعات کے ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ کی جامعات کے اساتذہ کی تنظیم فپواسا کے تحت غیر معینہ مدت تک کے لیے تدریسی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔جنرل سیکرٹری فپواسا سندھ پروفیسر ناگ راج کا کہنا ہے کہ سندھ کی جامعات میں کمیشن پاس یا بیوروکریٹ کی وائس چانسلر تعیناتی قبول نہیں کریں گے۔