ڈیووس(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے 1ارب ڈالر قرض کے حصول کی تفصیلات طے پاگئیں۔ ڈیووس میں غیرملکی خبررساںادارے کو انٹرویو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تجارتی مقاصد کے لیے قرض کے حصول کے لیے دوبینکوں سے معاہدہ پر پیش رفت ہوئی ہے اور یہ قرضہ جات مختصر یا ایک سال تک کی مدت کے لیے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ قرض کی رقم چھ سے سات فیصد شرح سود پر ملے گی۔وزیر خزانہ کاکہنا تھاکہ امید ہے آنے والے مہینوں میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہو گی۔