اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کے لئے باضابطہ درخواست کردی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے گی، مزید ایک ارب ڈالر قرض کا مقصد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم بنانا ہے۔