سازشی نظریات ترک سوشل میڈیا سے پھیلائے گئے، مائیک ہکابی

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل میں امریکہ کے سفیر مائیک ہکابی کی جانب سے اسرائیل کے مشرقِ وسطی کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے بیان پر اسلامی ممالک کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد انھوں نے اس سارے معاملے کو سازشی نظریات سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔۔مائیک ہکابی نے دائیں بازو کے سیاسی کارکن اور مبصر ٹکر کارلسن کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو مشرق وسطی کے بڑے حصے پر کنٹرول کا حق اسے الہامی کتابوں میں دیا گیا ہے۔ ہکابی سے پوچھا گیا کہ انھوں نے مسیحیوں کے مقدس عہدنامہ قدیم کے بک آف جینیسس کا حوالہ کیوں دیا اور کیا وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مشرق وسطی پر اسرائیل کا حق ہے؟ہکابی نے جواب دیا کہ اگر وہ سب کچھ لے لیتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں