ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں
کابل(آئی این پی ) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ننگرہار اور پکتیکا صوبوں پر پاکستان کے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں افغانستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔کرزئی کے ایکس اکائو نٹ پر لکھا گیا کہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں۔حامد کرزئی نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے اور اچھے ہمسایہ تعلقات اور مہذب رویہ اپنائے۔