سہیل آفریدی کو ٹکرا ئوکی سیاست کیلئے لایا گیا : شیر افضل مروت

 علی امین گنڈاپور آپریشن سے متعلق پاک فوج کے ساتھ ایک پیج پر تھے:رکن قومی اسمبلیل
 لاہور(یواین پی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہو گئی تھی، 26نومبر کے بعد بشری بی بی ناراض ہوئیں،نارضی اب بھی برقرار ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آبادکی سڑکوں پر لوگ آئیں گے، علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے، علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا، ،علی امین پھر 26 نومبر جیسا احتجاج نہیں چاہتے تھے اس لئے سہیل آفریدی کا انتخاب کیا گیا، توقع ہو گی جو کام علی امین نہیں کر سکے وہ سہیل آفریدی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور آپریشن سے متعلق پاک فوج کے ساتھ ایک پیج پر تھے،سہیل آفریدی کو ٹکرا ئوکی سیاست کیلئے لایا گیا ہے