101 سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی آسامیوں کے امتحانات مکمل

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے زیر انتظام پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں سب ڈویڑنل انفورسمنٹ افسر کی 101 آسامیوں سمیت دیگر محکمہ جات کی اسامیوں کے دو روزہ تحریری امتحانات کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز، اپنی سیکریٹری افضال احمد اور ممبران PPSC کے ہمراہ پنجاب بھر میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔