لاہور (سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں چیف انفورسمنٹ آفیسر کی خالی اسامی پر کمپنی کی نئی سی ای اوکوثر خان نے انفورسمنٹ سسٹم کو م ئوثر بنانے کیلئے پنجاب پولیس سے افسر لینے کا فیصلہ کر لیا۔ کئی سال سے خالی اسامی پر تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کوثر خان نے آئی جی کو مراسلہ ارسال کر دیا، قابل پولیس افسر کی درخواست کی گئی ہے۔سی ای او کا کہنا ہے کہ کمپنی کا دائرہ کار وسیع ہو چکا ہے جس پرانفورسمنٹ ونگ کو فوری فعال کرنا ضروری ہے۔