لاہور ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین اوگرا کو نوٹس جاری کردیا

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا کو توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے مطابق آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آئل کمپنیوں کی رجسٹرڈ تنظیم ہے تاہم مارکیٹ میں آئل ایڈوائزری کونسل کے نام سے ایک غیر قانونی ایسوسی ایشن بھی کام کر رہی ہے۔