فرانسیسی صدر کے محل سے چمچ کانٹے چوری، ملازم گرفتار

پیرس(آئی  این پی )فرانس کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ    ایلیسی پیلس  سے چمچ  ،کانٹے چوری ہوگئے ،ایلیسی محل  کے سربراہ سٹیوارڈ کو، اپنی ذمہ داریوں کے دوران، چاندی کے برتن اور دیگر قیمتی اشیا چرا کر غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق چوری کی مالیت تقریبا 15 ہزار سے 40 ہزار یورو کے درمیان بتائی گئی ہے۔ امریکی خبررساںادارے  کے مطابق، سٹیوارڈ کی حرکتوں پر شک تب ہوا جب ایلیسی پیلس کے اندرونی عملے نے کئی قیمتی اشیا کے غائب ہونے کی اطلاع دی۔ فرانس کی مشہور سیورز مینوفیکچرنگ کمپنی نے بھی کئی غائب شدہ برتن آن لائن نیلامی ویب سائٹس پر دیکھ کر چوری کی تصدیق کی