اسرائیلی فوجیوں نے قریب سے گولی چلائی، ویڈیو سے جھوٹا چہرہ بے نقاب

 لڑکے نے ان کی طرف پتھر پھینکا،  جوابی کارروائی میں لڑکے کو نشانہ بنایا گیا
غزہ(آئی  این پی )  اسرائیلی فوجیوں نے انتہائی قریب سے گولی مار کر 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا، ویڈیو وائرل ہونے سے اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائی فورسز کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ لڑکے نے ان کی طرف پتھر پھینکا، جس کے بعد جوابی کارروائی میں لڑکے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم سامنے آنے والی ویڈیو نے اسرائیلی فوج کے دعوے کی قلعی کھول دی  ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بلاجواز اور انتہائی قریب سے فائرنگ کرکے لڑکے کو موت کے گھاٹ اتارا