بھارت،ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنیوالا بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

سنگین انسانی جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھنانا کردار بے نقاب ہوگیا
 اجیت سنگھ نے انتظار میں کھڑی خاتون کو ٹرین میں گھسیٹ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
نئی دہلی  (آئی این پی ) مودی کی قابض بھارتی فوج کے بھیانک درندوں کی بدترین اخلاقی اقدار کی شرمناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ رشوت خوری، جنسی درندگی، منشیات اسمگلنگ اور سنگین انسانی جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھنانا کردار بے نقاب ہوگیا۔ریاستی سرپرستی میں جابر بھارتی فوج کا جنسی تشدد اور خواتین کا منظم استحصال اخلاقی تربیت اور ادارہ جاتی پستی کا واضح عکاس ہے۔رشوت خوری اور منشیات اسمگلنگ کے علاوہ بدترین جنسی درندگی میں بھی بدنامِ زمانہ بھارتی فوج پیش پیش ہے۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی علاقے جھارکھنڈ میں ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا بھارتی فوجی اہلکار بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی فوجی اہلکار نے انتظار میں کھڑی خاتون کو ٹرین میں گھسیٹ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوجی کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جو پنجاب میں 42 میڈیم رجمنٹ میں تعینات ہے