بھارت: ٹرین میں کمبل اور چادر پر جھگڑا، فوجی اہلکار قتل

 اہلکار چھوٹی پر گھرجا رہا تھا‘ اے سی کوچ کے اٹینڈنٹ سے کمبل اور چادر مانگنے پر جھگڑا ہوگیا
دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فوج کے ایک سپاہی کو ٹرین میں محض کمبل اور چادر کے مطالبے پر قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ  فوجی اہلکار جگر چوہدری چھٹی پر اپنے گھر جارہا تھا، انہوں نے سفر کے دوران بی 4 اے سی کوچ کے اٹینڈنٹ سے کمبل اور چادر مانگی۔اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے سامان دینے سے انکار کردیا جس پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔ معاملہ بگڑتے بگڑتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا اور اسی دوران کوچ اٹینڈنٹ نے جگر چوہدری کی ٹانگ پر چاقو سے حملہ کردیا، زخم گہرا ہونے کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور سپاہی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔