40 مقامات ریڈ زون، پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل
شہریوں کو ابھی سے موٹر سائیکلوں پر تار لگوانے کیلئے ناکہ بندیاں کی جائیں گی
ریڈ زون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی: پولیس حکام
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت کی تیاریاں ،پولیس سکیورٹی پلان بھی تیار، شہر میں 40 مقامات کو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق ریڈ زون پتنگ بازی سے جانی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے، ریڈ زون میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ابھی سے موٹر سائیکلوں پر تار لگوانے کیلئے ناکہ بندیاں کی جائیں گی، ڈور اور پتنگ کی ٹرانسپوٹیشن اجازت آنے کے بعد کی جا سکے گی۔ تاحال شہر میں پتنگ سازی اور ٹرانسپوٹیشن پر پابندی عائد ہے، حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد پتنگ سازی کی اجازت ہو گی،ریڈ زون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی۔