حافظ طاہر راولپنڈی کالج سے واپسی پر لاپتہ ہواتھا ، تحقیقات کا آغاز
نوجوان کا قتل ہوا یا واقعہ خودکشی ، لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا
جہلم (آئی این پی ) جہلم میں میڈیکل کے طالب علم کی جنگل سے لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حافظ طاہر نامی نوجوان راولپنڈی کالج سے واپسی پر لاپتہ ہواتھا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا قتل ہوا یا واقعہ خودکشی ہے لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔