ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آخری ون ڈے میں 75 رنز سے شکست دے کر 39 پوائنٹس کے ساتھ مسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، اور جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے اور ورلڈکپ 2025 میں شرکت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ٹاپ 6 ٹیمیں ورلڈکپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔