بس رحیم یار خان سے مری جا رہی تھی، نجی کالج کے 50طلبا و طالبات سوار تھے
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، بس مکمل خاکستر
کلرکہار (خصوصی رپورٹ) کلرکہار کے قریب موٹر وے پر نجی کالج کے طلبہ کی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تمام افراد محفوظ رہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام طلبا و طالبات اور بس کے عملے کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا اور جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، بس رحیم یار خان سے مری کی طرف جا رہی تھی جس میں نجی کالج کے 50طلبا و طالبات سوار تھے، تمام طلبہ کو کلرکہار سروس ایریا منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔