پی ٹی آئی، ن لیگ ، اور پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زیادہ نشستیں حاصل کیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)فافن نے انتخابات 2024 کے نتائج کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔فافن کی رپورٹ میں قومی اور صوبائی سطح کے رجحانات کی نشاندہی کرنے کیلئے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ووٹوں اور سیٹوں کے تقابلی پارٹی شیئر کے لحاظ سے پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، اور پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زیادہ قومی اور صوبائی نشستیں حاصل کیں۔ فافن کے مطابق قومی انتخابات میں تین جماعتوں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے زیادہ ووٹ لئے۔ سندھ کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں نمایاں طور پر زیادہ حصہ ملا۔ فافن رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں قومی سطح کی جماعتوں نے اپنے ووٹوں کا حصہ بڑھایا ہے، پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں نون لیگ اور پی ٹی آئی میں مقابلہ رہا، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزنے سندھ جبکہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اپنی گرفت مضبوط کی۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر صوبائی ٹرن آ ئوٹ نصف فیصد سے تجاوز کرگیا۔