دمشق(آئی این پی )شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے شام کی عبوری حکومت میں انجینئر معارف ابو قصرہ کی بطور وزیر دفاع تقرری کا اعلان کردیا ۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق مرہف بو قصر احمد الشرع اور مسلح دھڑوں کے درمیان نئے عسکری ادارے کی تشکیل کے حوالے سے ہونے والی اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔ احمد الشرع نے اعلان کیا کہ تمام عسکری گروپوں کو وزارت دفاع کے زیر انتظام نئی فوج کے ایک ادارے میں ضم کر دیا جائے گا۔