عنقریب غزہ میں حماس کے قاتلوں پر جہنم کے دروازے کھول دئیے جائیں گے :سوشل میڈیا پربیان
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے اگر حماس نے خود کو غیرمسلح، یرغمالیوں کو رہا اور اسرائیلی شرائط کے مطابق جنگ ختم نہ کی تو غزہ شہر کو تباہ کر دیا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ عنقریب غزہ میں حماس کے قاتلوں پر جہنم کے دروازے کھول دئیے جائیں گے جب تک کہ وہ اسرائیلی شرائط پر جنگ ختم نہیں کرتے، یرغمالیوں کی رہائی اور جنگجوئوں کو غیرمسلح نہیں کیا جاتا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر وہ شرائط نہیں مانتے تو حماس کے دارالحکومت غزہ شہر کو بھی رفح اور بیت حنون بنا دیا جائے گا۔