ویانا (آئی این پی )یورپی ملک آسٹریا میں 300 کلوگرام وزن رکھنے والے سزا یافتہ قیدی نے جیل انتظامیہ کیلئے مشکل کھڑی کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس قیدی کو گھر سے 45 کلوگرام ماری جوانا، 2 کلو کوکین، تقریبا 2 کلو ایمفیٹامین اور 2000 سے زائد ایکسٹسی گولیاں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کرکے پہلے ویانا کی جوزفسٹڈ جیل میں رکھا گیا تھا۔لیکن اپنے بھاری بھرکم وزن کے باعث اس قیدی نے جیل کا بیڈ توڑڈالا جس کے بعد اسے 15 کلومیٹر دور کورنیوبرگ منتقل کر دیا گیا۔