مہاراشٹر میں فارماسیوٹیکل کمپنی میں گیس لیکج سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

ممبئی (آئی این پی )بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں ایک بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی میں نائٹروجن گیس کے اخراج سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں کم از کم 4 مزدور ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق یہ حادثہ پالگھر کے صنعتی علاقے میں واقع میڈلے فارما کمپنی میں پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے وقت فیکٹری میں متعدد مزدور کام کر رہے تھے تاہم اس کی حتمی تعداد تاحال واضح نہیں ہو سکی