ماڈل ٹائون:گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 4 افراد زخمی

دھماکہ گھر کے تہہ خانے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا‘چاروں افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق 10 ایچ ماڈل ٹائون سے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے اطلاع پاتے ہی ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز و اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق دھماکا گھر کی بیسمنٹ میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تمام زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کیا۔زخمی ہونے والوں میں 11 سالہ حسن سعید، 37 سالہ سمینہ سعید زوجہ سعید، 14 سالہ علینہ سعید اور 13 سالہ عرفہ سعید حادثہ شامل ہیں۔