30 زخمی‘مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر شہر میں بڑے ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد
بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا کے شہر کالی میں ایئربیس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 18افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ایئربیس کو نشانہ بنانے کے لیے کار بم دھماکے اور ڈرونز کا استعمال کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اصل ہدف ملٹری ایوی ایشن اسکول تھا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں نے گھبرا کر عمارتیں خالی کر دیں۔۔ مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر شہر میں بڑے ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی