امریکیوں کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دیدی

 اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو  ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے:58فیصد کی رائے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکیوں کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دے دی۔اپسوس کے سروے میں بڑی تعداد میں امریکی شہریوں نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دی۔سروے کے مطابق 58 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے  اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔سروے میں 33 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔سروے کے دوران امید ظاہر کی گئی کہ اسرائیل اور حماس 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جزوی رہائی کے معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں